مری اور گلیات میں کتنی برف پڑ چکی اور کب تک برفباری جاری رہے گی ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے موسم کی تازہ صورتحال سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایوبیہ ، نتھیا گلی ، ڈونگا گلی اور باڑیاں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا رپورٹ میں کہناہے کہ گلیات کی بالائی چوٹیوں پر 4 سے 6 انچ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ مری اور گلیات میں اگلے تین روز تک برفباری جاری رہنے کا امکان ہے اس لیے غیر شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں کیونکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ، درخت گرنے کے خدشات بھی موجودہیں۔ اس کے علاوہ

کوئٹہ اور گردونواح میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔کوئٹہ سمیت مستونگ،چمن،زیارت اورتوبہ اچکزئی میں برفباری ہو رہی ہے ، جو آئندہ 24گھنٹےتک جاری رہنےکاامکان ہے۔دوسری جانب کراچی میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا ، شہر قائد میں 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ گرد کے باعث حد نگاہ 500 میٹر رہ گئی ہے ،کراچی میں آئندہ چار سے پانچ روز تک سردی بھی رہے گی ، ردآلودہواؤں کےباعث کراچی آلودہ ترین شہروں میں دوسرےنمبرپرآگیا، ایئرکوالٹی انڈیکس میں ڈھاکہ پہلےاورلاہورپانچویں نمبرپرہے ۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago