انارکلی دھماکے کے بعد وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ شیخ رشیدکی ہدایت پر وزارت داخلہ نے انار کلی بازار میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد ریاست مخالفانہ سرگرمیوں کے خطرے کا الرٹ چاروں صوبوں کو جاری کر دیاہے اور غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی ہے .

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ تمام صوبوں کے اہم اداروں اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو جاری کر دیا گیاہے جس میں شہروں میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے ،، مراسلے میں کہا گیاہے کہ انارکلی بازار میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد ریاست مخالفانہ سرگرمیوں کا خطرہ ہے ، ، مراسلے میں صوبائی حکومت کو غیر معمولی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور کہا گیاہے کہ خصوصی علاقہ جات ، قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ رہیں .

. .

متعلقہ خبریں