لاک ڈاؤن کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے، سعید غنی

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، جس طرح سے پہلے اسپتالوں پر دباؤ تھا اب ایسا نہیں ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ این سی او سی کا فیصلہ تمام صوبوں کو ماننا پڑتا ہے، کورونا کیسز کی شرح میں بہت اضافہ ہوا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ لوگوں نے ویکسین لگائی ہے اور سندھ حکومت نے اسپتالوں کو اپڈیٹ کیا، اسپتالوں پر پہلے جیسا دباؤ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی کسان اور کاشت کار حکومت کیخلاف احتجاج کریں گے، کسان مارچ کا روٹ پہلے کچھ اور تھا لیکن ہم نے تبدیل کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مہنگائی میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے، مہنگائی موجودہ حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ہے، عام آدمی کے استعمال کی ہر چیز مہنگی ہوتی جارہی ہے، وفاقی حکومت کے تین سو ترجمان کہتے ہیں کہ مہنگائی نہیں ہے، لوگوں سے پوچھے وہ کہیں گے بلدیاتی قانون نہیں مہنگائی کا خاتمہ چاہئے۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ایک بندہ لا کر دیں جو کہے کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہوئی، تحریک انصاف والے اسمبلی میں مذاق کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ خوشی سے پیپلز پارٹی میں آرہے ہیں جبری کسی کو نہیں لارہے، ایم کیو ایم لسانی فسادات چاہتی ہے، ٹنڈوالہ یار میں قتل کے واقعے کو ایم کیو ایم نے لسانی بنیاد دینے کی کوشش کی۔
پی پی کے رہنما نے کہا کہ پر امن احتجاج اور جلسہ کرنے سے ہم کسی کو نہیں روکتے، احتجاج جلسہ کرنے کیلئے بہت سی جگہیں ہیں، جماعت اسلامی احتجاج کررہی ہے ہم نے کچھ نہیں کہا، یونیورسٹی روڈ جیسی سڑک بند کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے احتجاج کرنے کے دعویدار عوام کو پریشان کررہے ہیں، یونیورسٹی روڈ پر کرسیاں رکھ کر بیٹھ جانے صحیح نہیں ہے۔

Recent Posts

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

2 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

27 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

32 mins ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

41 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

47 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

1 hour ago