کراچی: گرد آلود ہوا، حدِ نگاہ متاثر، آئندہ چند دنوں میں شدید سردی کی پیشگوئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز سے چلنے والی تیز گرد آلود ہواؤں کے باعث حدِ نگاہ شدید متاثر ہوئی ہے، ایئر پورٹ کے قریب حدِ نگاہ 500 میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر میں آئندہ چند روز کے دوران شدید سردی کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہرِ قائد میں سردی کی موجودہ لہر مزید 5 روز رہے گی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا ایک کم دباؤ پنجاب، کشمیر اور دیگر علاقوں میں موجود ہے، یہ ہوا کا کم دباؤ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہوا کا ایک زائد دباؤ (ہائی پریشر ایریا) بلوچستان میں موجود ہے، ہوا کے ان دونوں دباؤ کے باعث تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کراچی میں چلنے والی تیز ہواؤں کی سمت شمال مغرب ہونے کے باعث یہ سرد ہو گئی ہیں۔سردار سرفراز نے مزید بتایا ہے کہ شہرِ قائد کراچی 27 جنوری تک سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دوران شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 8 سے 9 ڈگری تک ہوسکتا ہے، کسی دن درجۂ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گر سکتا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

5 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

5 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

6 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

6 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

6 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

7 hours ago