فیصل آباد(قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ میں دونوں اداکار محفوظ رہے . تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے تھانہ ریلبازار کے علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا .
فائرنگ اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر ہوئی،فائرنگ میں دونوں اداکار محفوظ رہے . سٹی پولیس آفیسر کا ایس پی لائلپور ڈویڑن کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم،سٹی پولیس آفیسر نے اداکار کے ساتھ رابطہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی
. .