این سی او سی کا اجلاس، کورونا کی بگڑتی صورتحال پر اہم فیصلے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این سی او سی اجلاس میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔این سی او سی اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مساجد، عبادت گاہوں کیلئے ضروری کورونا پروٹوکول کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عبادت گاہوں میں مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔
مسجد اور عبادت گاہوں میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔نمازیوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔مساجد اور عبادتگاہوں سے قالین اور دریاں ہٹانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ برزگ اور بیمار افراد ترجیحاَ گھر پر نماز ادا کریں۔ نمازی وضو کرکے مسجد جائیں۔کھلی جگہوں پر نماز پڑھنے کا اہتمام کیا جائے۔

این سی او سی نے جمعے کا خطبہ مختصر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آگیا،6540نئے کیسز رپورٹ ،شرح 11 فیصد سے زائد ہوگئی ، چوبیس گھنٹوں میں مزید بارہ افراد چل بسے ،1119مریض شفایاب ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 540 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 12 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 119 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 10 فیصد پر آ گئی۔
پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 77 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 63 ہزار 344 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 55 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 67 ہزار 598 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 902 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کٴْل 2 کروڑ 44 لاکھ 74 ہزار 618 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کٴْل 17 کروڑ 7 لاکھ 11 ہزار 868 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار 543 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 20 ہزار 415 ہو چکی ہے، اس سے کٴْل اموات 7 ہزار 730 ہو گئیں۔

Recent Posts

امام الحق اوران کی اہلیہ شادی اور پہلی ملاقات بارے کھل کر بول پڑے

ملتان (قدرت روزنامہ )امام الحق بہت باصلاحیت بلے باز سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے…

7 mins ago

ڈی چوک احتجاج: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان پر احتجاج کی…

12 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے…

15 mins ago

علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا معاملہ ؛ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پشاورہائیکورٹ پہنچ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملےپر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواشاہ فیصل پشاورہائیکورٹ…

32 mins ago

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں جس کا…

40 mins ago

لڑکیوں کی سوچ ہی یہی ہوتی ہے کہ امیر لڑکا تلاش کرکے شادی کی جائے: نبیلہ مقصود

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )معروف میک اپ آرٹسٹ، سٹائلسٹ اور بیوٹی برانڈز کی مالک نبیلہ…

50 mins ago