اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان بروز اتوار عوام سے ٹیلیفون پر براہ راست بات چیت کریں گے جس دوران مسائل سننے کے ساتھ ساتھ حل بھی کیئے جائیں گے .
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل دوپہر تین بج کر پانچ منٹ پر براہ راست عوام کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کریں گے ، جس دوران وہ شہریوں کے سوالوں کے جواب دیں گے اور مسائل بھی حل کریں گے ،اگر آپ بھی وزیراعظم سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو رابطہ نمبر 9224900-051 پر کال کریں .
وزیراعظم عمران خان سے آپ کی بات چیت ٹی وی ، ریڈیو ، ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی .
. .