(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی اٹک کے رہنما اور سابق ایم پی اے ملک شاہان فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد راولپنڈی منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئے۔
سابق صدر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ملک شاہان کے قتل کی مذمت کی ہے۔
ملک شاہان حاکمین پیپلز پارٹی کے رہنما ملک حاکمین کے صاحبزادے تھے، ان پر جنازے سے واپسی پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق ملک شاہان حاکمین کو سر میں گولی لگی تھی، انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملک شاہان کو اٹک میں اتبدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد راولپنڈی منتقل کیا جارہا تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہان حاکمین راولپنڈی منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئے۔
سابق صدر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ملک شاہان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پارٹی اور قیادت ملک شاہان کے قتل پر غمزدہ ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…