پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی قیاد ت کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کرنے پر بنیاد ی پارٹی رکنیت ختم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ):پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی قیاد ت کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کرنے پر بنیاد ی پارٹی رکنیت ختم کردی ۔

ہفتہ کوپی ٹی آئی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی کارروائی کرتے ہوئے احمد جواد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ صادر کیا جبکہ احمد جواد کو صفائی کا موقع دیتے ہوئے 12 اور 19 جنوری کو اظہار وجوہ کے نوٹسزبھی جاری کئے گئے تھے۔

احمد جواد نے اپنی صفائی پیش کرنے کی بجائے الزامات کی نئی فہرست قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کو بھجوائی جس پرقائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی دو رکنی ذیلی کمیٹی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔شواہد اور احمد جواد کے تحریری جواب کی روشنی میں انکی بنیادی جماعتی رکنیت کے خاتمے کا متفقہ فیصلہ سنا دیا گیا۔

Recent Posts

جیکب آباد، لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جیکب آباد میں لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات…

2 mins ago

بلوچستان حکومت نے 9 گرین بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں مالی…

12 mins ago

پنجگور، لاپتہ عابد اور صابر نور کی بازیابی کیلئےلواحقین کی جانب سے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

پنجگور(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز پنجگور چتکان سے دو لاپتہ بھائیوں عابد نور آور صابر نور کی…

22 mins ago

صوبائی حکومت کی نجکاری پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، ہیلتھ گرینڈ الائنس کا کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام بلوچستان میں سرکاری ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری ،…

28 mins ago

پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے ڈمب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں…

35 mins ago

لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ ہائیکورٹ میں چیلینج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ…

45 mins ago