نوازشریف کو باہر جانے دینے کا فیصلہ سو فیصد عمران خان کا تھا

لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بیرون ملک جانے دینے کا فیصلہ سو فیصد عمران خان کا تھا۔انہوں نے پروگرام نیا پاکستان میں اینکر شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب تک عوام کی طاقت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔عمران خان پر سب سے زیادہ یہ تنقید ہوتی تھی کہ وہ سیاسی نہیں ہے، ملک کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتا،وہ اپنی مرضی کرتا ہے اور کسی کی نہیں سنتا،آپ خود بتا دیں آخری دفعہ ملک میں کون سی سی ایسی حکومت آئی تھی جس کا عدلیہ کے ساتھ بھی بہترین ورکنگ تعلق رہا،اس کی فوج کے ساتھ بھی بہترین ورکنگ ری لیشن شپ چل رہی ہے اور وہ فیصلے بھی اپنی مرضی کے مطابق کر رہا ہے،اس کی پہلے مثال نہیں ملتی۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک جانے دینے کا فیصلہ سو فیصد عمران خان کا تھا،میں اس کمرے میں موجود تھا جہاں پر یہ فیصلہ ہوا۔

لیکن عمران خان صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ فیصلہ جن رپورٹس کی بنیاد پر ہوا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔

اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم مسلم لیگ ن کے چار لوگ ملے ہیں یا نہیں ملے ہیں۔
انہوں نے پروگرام نیا پاکستان میں اینکر شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میں قیادت کے لیے رسہ کشی چل رہی ہے ،ایک طرف مریم نواز ہیں تو دوسری طرف شہباز شریف ہیں۔ دونوں کی سیاست کی اپروچ میں بہت واضح فرق ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں کسی گروپ کی ٹسل نہیں چل رہی ہے، پہلے پارٹی کے اندر گروپس کی آپس میں چپکلش کی خبریں آتی تھی اب وہ بھی نہیں آتی ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کا متبادل کوئی نہیں ،کسی کو شک ہے تو زور آزمائی کر لے۔تحریک انصاف کا 99 فیصد ووٹ عمران خان کے نام آتا ہے۔

Recent Posts

جیکب آباد، لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جیکب آباد میں لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات…

7 mins ago

بلوچستان حکومت نے 9 گرین بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں مالی…

16 mins ago

پنجگور، لاپتہ عابد اور صابر نور کی بازیابی کیلئےلواحقین کی جانب سے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

پنجگور(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز پنجگور چتکان سے دو لاپتہ بھائیوں عابد نور آور صابر نور کی…

26 mins ago

صوبائی حکومت کی نجکاری پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، ہیلتھ گرینڈ الائنس کا کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام بلوچستان میں سرکاری ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری ،…

33 mins ago

پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے ڈمب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں…

39 mins ago

لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ ہائیکورٹ میں چیلینج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ…

49 mins ago