رانا ثناءاللہ نے شاہ محمود قریشی کا جنوبی پنجاب کیلئے خط سیاسی شعبدہ بازی قرار دےدیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر پنجاب رانا ثناءاللہ نے شاہ محمود قریشی کے جنوبی پنجاب صوبے کیلئے خط کو سیاسی شعبدہ بازی قرار دے دیا . انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب پر3 سال بعد خط؟ کس کو بےوقوف بنا رہے ہیں؟ عوام کو اب منجن بیچنے کی ضرورت نہیں،صوبہ جنوبی پنجاب، بہاولپوراور ہزارہ صوبوں پر ن لیگ کا موقف واضح ہے .


انہوں نے اپنے ردعمل میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے جنوبی پنجاب صوبے کیلئے خط کو سیاسی شعبدہ بازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا حسد، بغض اور انا شہباز شریف کو خط نہیں لکھنے دیتے، کلبھوشن ، منی بجٹ اور نیب قانون میں ترمیم ایک گھنٹے میں منظور کرالیے جاتے ہیں . انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب پر3 سال بعد خط؟ کس کو بےوقوف بنا رہے ہیں؟ تین سال گزرنے کے بعد جنوبی پنجاب کے عوام کو منجن بیچنے کی ضرورت نہیں، صوبہ جنوبی پنجاب، بہاولپور اور ہزارہ صوبوں پر ن لیگ کا موقف واضح ہے .

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ترقی کرتے پنجاب کو تباہ کرکے اب بھی شعبدہ بازیاں جاری ہیں، عمران نیازی نے شہباز شریف کو کوئی خط نہیں لکھا، تین سال جنوبی پنجاب پر ڈرامے ہوتے رہے ہیں . واضح رہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اور بلاو ل بھٹو کو جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق خط لکھا، میں نے خط میں جنوبی پنجاب سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا، آئینی ترمیم کے بغیر جنوبی پنجاب صوبے کا قیام نہیں ہوسکتا، ہم نے اختیارات کو نچلی سطح تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے، یوسف رضا گیلانی نے کہا جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے، یوسف رضا گیلانی سے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے تیار ہیں، شہبازشریف اور بلاول کو لکھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے کیا تعاون کریں گے، ہم نے جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق جواقدامات کیے کرچکے اب عملی کام کرنا ہے، شہبازشریف اور بلاول کو کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا کریڈیٹ شیئر کرنے کو تیار ہیں .
انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، ہم بلدیاتی انتخابات کے حق میں ہیں، سندھ بھرمیں سیاسی جماعتیں صوبائی حکومت کی بلدیاتی بل کیخلاف احتجاج کررہی ہیں . کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کورونا پر قابو پانے کیلئے ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں