لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کے تمام سرکاری اسکولوں کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پہلے مرحلہ میں پنجاب کے20 اضلاع میں 2 ہزار اسکولوں کو سولرانرجی پر منتقل کیا جائے گا، پہلا مرحلہ 31 مئی تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی . میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری اسکولز کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ شروع کردیا ہے .
پہلے مرحلہ میں پنجاب کے 20 اضلاع میں اسکولز کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، پہلے مرحلہ میں 2 ہزار اسکولز سولر انرجی پر منتقل کیے جائیں گے، منصوبہ کا پہلا مرحلہ31 مئی تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی . دوسری جانب ہائیرایجوکیشن کمیشن نے ٹیکنالوجسٹ کیلئے سروس اسٹریکچر تیار کرلیا ہے، دستاویزات میں کہا گیا کہ سروس اسٹریکچر میں کو سرکاری محکموں میں گریڈ 17 سے 22 کی سفارش کی گئی ہے، ٹیکنالوجسٹ گریڈ 17 سے 19 تک سرکاری محکموں میں براہ راست بھرتی ہوسکے گی .
دستاویز کے مطابق ٹیکنالوجسٹ تجرے اور ڈگری کی بنیاد پر گریڈ 17 سے 22 تک ترقی حاصل کرسکیں گے، گریڈ 17 کیلئے اسسٹنٹ ٹیکنالوجسٹ اسٹنٹ منیجر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا عہدہ برابر ہوگا . گریڈ 18 کیلئے ٹیکنالوجسٹ کا عہدہ سینئر منیجر یا ڈپٹی ڈائریکٹر کے برابر ہوگا، گریڈ 19 کیلئے سینئر ٹیکنالوجسٹ کا عہدہ جنرل منیجر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کے برابر ہوگا، ٹیکنالوجسٹ سنیارٹی کی بنیاد پر پروموشن بورڈز کے ذریعے ترقی لینے کے اہل ہونگے، ٹیکنالوجسٹ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز میں گریڈ 17 اور اوپر کی پوسٹوں کے اہل ہونگے . دستاویز میں بتایا گیا کہ تنخواہوں اور دیگر مراعات کا فیصلہ ایچ ای سی وائس چانسلرز کی مشاورت سے کرے گا .
. .