پنجاب کے تمام سرکاری اسکولوں کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کے تمام سرکاری اسکولوں کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پہلے مرحلہ میں پنجاب کے20 اضلاع میں 2 ہزار اسکولوں کو سولرانرجی پر منتقل کیا جائے گا، پہلا مرحلہ 31 مئی تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری اسکولز کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ شروع کردیا ہے۔
پہلے مرحلہ میں پنجاب کے 20 اضلاع میں اسکولز کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، پہلے مرحلہ میں 2 ہزار اسکولز سولر انرجی پر منتقل کیے جائیں گے، منصوبہ کا پہلا مرحلہ31 مئی تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی۔ دوسری جانب ہائیرایجوکیشن کمیشن نے ٹیکنالوجسٹ کیلئے سروس اسٹریکچر تیار کرلیا ہے، دستاویزات میں کہا گیا کہ سروس اسٹریکچر میں کو سرکاری محکموں میں گریڈ 17 سے 22 کی سفارش کی گئی ہے، ٹیکنالوجسٹ گریڈ 17 سے 19 تک سرکاری محکموں میں براہ راست بھرتی ہوسکے گی۔

دستاویز کے مطابق ٹیکنالوجسٹ تجرے اور ڈگری کی بنیاد پر گریڈ 17 سے 22 تک ترقی حاصل کرسکیں گے، گریڈ 17 کیلئے اسسٹنٹ ٹیکنالوجسٹ اسٹنٹ منیجر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا عہدہ برابر ہوگا۔ گریڈ 18 کیلئے ٹیکنالوجسٹ کا عہدہ سینئر منیجر یا ڈپٹی ڈائریکٹر کے برابر ہوگا، گریڈ 19 کیلئے سینئر ٹیکنالوجسٹ کا عہدہ جنرل منیجر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کے برابر ہوگا، ٹیکنالوجسٹ سنیارٹی کی بنیاد پر پروموشن بورڈز کے ذریعے ترقی لینے کے اہل ہونگے، ٹیکنالوجسٹ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز میں گریڈ 17 اور اوپر کی پوسٹوں کے اہل ہونگے۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ تنخواہوں اور دیگر مراعات کا فیصلہ ایچ ای سی وائس چانسلرز کی مشاورت سے کرے گا۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

3 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

3 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

3 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

3 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

3 hours ago