خُدا اپنے بندے کو نہیں چھوڑتا، درود پاک پڑھنے کے بعد میں نے اسلام قبول کیا ۔۔سبحان اللہ۔۔ عیسائی خاتون نے اپنی قبول اسلام کی روداد سنادی

(قدرت روزنامہ)اسلام ایک آسان اور پر امن مذہب ہے۔ سمجھنے والوں کے لیے ہدایت اور
نہ سمجھنے والوں کے لیے ایک کتاب ہے۔ کچھ روز قبل اینکر پرسن ماریہ میمن نے اپنے شو میں ایک خاتون کو مدعو کیا جو عیسائی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ شادی شدہ ہیں۔ انہوں نے 43 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا جس پر وہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ: ” میں شکر کرتی ہوں کہ پہلے بھی اہلِ کتاب تھی اور اب اہلِ کتاب ہوں۔ خُدا اپنے بندوں کو کبھی بھی نہیں چھوڑتا ہے۔ خُدا تو ہمارے پاس ہے۔ ہم اس کو جان لیں، اس کو بنا لیں یہ ہمارا ٹارگٹ ہونا چاہیے۔ ”رومینہ اپنے اسلام قبول کرنے کے سفر پر بات کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ:” میں بہت پریشان تھی، بیمار بھی تھی، کبھی ہائی بلڈ پریشر تو کبھی دیگر مسائل ایسے میں میری ایک دوست نے مجھ سے کہا کہ اگر میں آپ کو ایک دعا بتاؤں تو کیا آپ پڑھیں گی؟ میں نے کہا جی بتائیں، انہوں نے مجھے درودِ پاک بتائی، جس کو میں نے پڑھتا شروع کیا۔ مجھے سکون ملتا رہا۔ پھر میرے ایک دوست عمرہ پر جا رہے تھے میں نے کہا کہ آپ میرے لیے دعا کرنا، انہوں نے مدینہ سے مجھے ایک ویڈیو پیغام اور دعا بھیجی جس میں وہ میرے اور میرے گھر والوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہ رہے تھے کہ اللہ تعالیٰ مجھے حج و عمرے کی سعادت نصیب کرے۔ جس پر مجھے حیرت ہوئی اور ہنسی آئی۔ لیکن اس کے بعد دل میں کچھ عجیب کیفیت تھی، میں نے پھر قرآن پڑھنے کا سوچا۔ قرآن کو میں نے خود بمعہ ترجمہ 4 مرتبہ پڑھا۔ میں نے کسی ایک انسان کی بات نہیں سنی بلکہ صرف قرآن کی تعلیمات حاصل کیں۔ خود قرآن پڑھا اور اپنے آپ میں تبدیلیاں پائیں۔ میں نے اپنے چچا سے بات کی اس حوالے سے کیونکہ میں ان کی آج بھی عزت سب سے زیادہ کرتی ہوں۔ آہستہ آہستہ میں اسلام کی طرف مکمل راغب ہوگئی۔ ”میرا 1 بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں۔ جب میرے گھر والوں اور میرے بچوں کو پتہ چلا تو مجھے لگا کہ اب یہ طوفان تھم نہیں سکتا۔ لیکن پھر بچوں نے بھی قبول کیا۔ میں بہت پہلے اپنے شوہر سے الگ ہوچکی تھی۔ بچوں کو لگا کہ میں شاید کسی سے شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن پھر بچوں کو پتہ چلا کہ میں نے خود اپنی مرضی سے کیا اسلام قبول۔ میری دوسری بیٹی نے مجھے سہارا دیا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

27 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

32 mins ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

43 mins ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

46 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

55 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

2 hours ago