الیکشن سر پر ، حکومت نے جہانگیر ترین،علیم خان اور فردوس عاشق مشن شروع کر دیا ، مشن کے مقاصد کیا ہیں ، جانیں

لاہور (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے پنجاب اور کے پی کے دونوں بلدیاتی الیکشن جیتنے پر توجہ دی جائے گی۔تین سال سے زیادہ پارٹی میں رہنے والے ناراض لوگوں کو منانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔علیم خان، فردوس عاشق اعوان اور جہانگیر ترین
سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پروگرام دی لاسٹ اور میں اینکر پرسن یاسر رشید سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جتنے بھی لوگ ناراض ہیں سب کو منانے کا عمل جاری ہے۔ان لوگوں کو کمیٹوں میں ذمہ داریاں دی جائیں گی۔یہاں واضح رہے کہ جہانگیر ترین ، فردوس عاشق اعوان اور علیم خان کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے متحرک رہنماؤں میں ہوتا ہے اور تینوں اس وقت حکومت سے خائف رہتے ہیں۔ کچھ روز قبل رہنما جہانگیر ترین ایک بار پھر خاصے متحرک دکھائی دیے۔جہانگیر ترین بدھ کوکراچی پہنچے۔کراچی میں انہوں نے پی ٹی آئی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔ جہانگیر ترین نے کراچی میں علی حیدر گیلانی اور اسٹنگ آپریشن کے اہم کردار پی ٹی آئی کے ایم این اے فہیم خان سے ملاقات کی، ذرائع نے بتایا کہ ایم این اے کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں پارٹی معاملات پر گفتگو کی گئی۔ جہانگیر ترین نے ایم این اے عالمگیر خان سے بھی ملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کی، پی ٹی آئی رہنما نے رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری سے بھی ملاقات اور ان کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔ دوسری جانب گذشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن سے پرانی دوستیاں ہیں جو ایسے ہی چلیں گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے شرکت کی لیکن شادی کی اس تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء اور شوگر ملز کیس کے نامزد ملزم جہانگیر ترین صحافیوں کی خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے جہاں ان سے کئی سیاسی سوالات کیے گئے۔ اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز کبھی مسلم لیگ ن کی طرف جا سکتا ہے؟ اس کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے ، خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں ، ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ تقریب میں شریک ن لیگی رہنماء سردار ایاز صادق نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین مسلم لیگ ن میں شمولیت کے سوال پر مسکراتے رہے‘ ان سے وجہ پوچھیں ، جہانگیر ترین ہوں یا کوئی اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے علاوہ سب ہی مسکرا رہے ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف اعلامیہ جاری، معیشت میں حکومتی مداخلت کم کرنے پر زور

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…

17 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…

20 mins ago

وہ چیز جسے بند کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…

23 mins ago

بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا کے فواد خان کے ساتھ اپنی فلم کے حوالے سے اہم انکشافات

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…

26 mins ago

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم پھر ٹل گئی

وکلا کے دلائل مکمل، آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر…

30 mins ago

شہزاد رائے نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…

33 mins ago