صدارتی نظام سے متعلق صرف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، شاہ محمود قریشی

ملتان (قدرت روزنامہ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدارتی نظام سے متعلق صرف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، یہ بات ابھی حیران کن لگتی ہے لیکن تحریک انصاف الیکشن 2023 میں سرپرائز دے گی، اپوزیشن صوبہ جنوبی پنجاب کی آئینی ترامیم میں حصہ دار بنے کریڈٹ دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے ہم نے چین، عرب امارات اور دوست ممالک سے مدد لی ہے، عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے ہمیں اس بات کا احساس ہے، ہم نے کورونا میں بھی معیشت کوبہتر کرنے کی کوشش کی، کورونا کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشت سکڑ گئی، معیشت پہلے سے اب بہتری کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا بہترین حکمت عملی سے مقابلہ کیا،دہشتگردی کے واقعات اب بھی ہوسکتے ہیں، ہم نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مارچ پیپلزپارٹی کا سیاسی حق ہے، شہبازشریف اور بلاو ل بھٹو کو جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق خط لکھا، میں نے خط میں جنوبی پنجاب سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا، آئینی ترمیم کے بغیر جنوبی پنجاب صوبے کا قیام نہیں ہوسکتا، ہم نے اختیارات کو نچلی سطح تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے، یوسف رضا گیلانی نے کہا جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے، یوسف رضا گیلانی سے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے تیار ہیں، شہبازشریف اور بلاول کو لکھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے کیا تعاون کریں گے، ہم نے جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق جواقدامات کیے کرچکے اب عملی کام کرنا ہے، شہبازشریف اور بلاول کو کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا کریڈیٹ شیئر کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، ہم بلدیاتی انتخابات کے حق میں ہیں، سندھ بھرمیں سیاسی جماعتیں صوبائی حکومت کی بلدیاتی بل کیخلاف احتجاج کررہی ہیں۔ کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کورونا پر قابو پانے کیلئے ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago