ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں عتیق لاہور سے گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ) متھدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سینیٹر میاں عتیق کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سینیٹر میاں عتیق کو راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی میں دائر ایک مقدمے میں لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر اور ساتھیوں کے خلاف جون 2021ء میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ، راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی میں درج مقدمے میں میاں عتیق پر جعلی پراپرٹی دستاویز پیش کرنے کا الزام ہے ، اور سابق سینیٹر اس مقدمے میں اشتہاری ہیں ، جس کی بناء پر لاہور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے میاں عتیق کو لاہور سے گرفتار کرکے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔

Recent Posts

گرفتاری کا خدشہ، علی امین گنڈاپور نے راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لاہور اور راولپنڈی میں درج مقدمات میں گرفتاری…

5 mins ago

عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران سٹیج پر چڑھنے کی کوشش میں خاتون نیچے گر گئی پھر گلوکار نے کیا کیا؟

لاہور (قدرت روزنامہ )معروف گلوکار عاطف اسلم نے مداح کی خواہش پوری کرنے کے لیے…

14 mins ago

محمد رضوان کو کپتانی کی پیشکش ہوئی تو ان کا رد عمل کیا ہو گا؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مستعفی ہونے کے…

17 mins ago

پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر 4 شہروں میں دفعہ…

24 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج: ’حکومت تو نہیں گرنی بس شہریوں کی زندگی عذاب ہو جاتی ہے‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ڈی…

33 mins ago

اگر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ ذمہ دار ہوگا، ہرصورت ڈی چوک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہرصورت ڈی چوک جائیں گے،…

34 mins ago