حکومت مخالف تحریک ، پی ڈی ایم نے سفارشات تیار کرلیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصااف کی حکومت کے خلاف تحریک کے لیے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سفارشات تیار کرلیں ، جن میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ کے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہیں ہونی چاہیے‘ فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کے لیے معاملہ اٹھایا جائے‘ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ سربراہی اجلاس پر چھوڑ دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق (پی ڈی ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا ، جہاں اسٹیئرنگ کمیٹی نے سربراہی اجلاس کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دی ، اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری ، میر کبیر ، احسن اقبال ، عبدالکریم ، سکندر شیرپاؤ ، مریم اورنگزیب ، شاہ اویس نورانی اور رحیم زیارت وال نے شرکت کی۔

جنگ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان ، اسپیکر اور ڈپٹی کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک کا معاملہ سربراہی اجلاس پر چھوڑ دیا گیا ، اجلاس میں سفارش کی گئی کہ 23 مارچ کے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہیں ہونی چاہیے ، تحریک انصاف کے کئی اکاؤنٹس خفیہ ہیں ، اس لیے فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کے لیے معاملہ اٹھایا جائے ، الیکشن کمیشن کے باہر فارن فنڈ کیس پر احتجاج کی سفارش بھی کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی تیاری اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر غور کیا گیا ، اسٹیئرنگ کمیٹی نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی رپورٹ اور اس پر الیکشن کمیشن کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا ، منی بجٹ ، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل اور ووٹنگ مشین استعمال کا معاملہ بھی غور آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی نے صدارتی نظام سے متعلق بحث کو حقائق کے منافی قرار دیا اور اسے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ، اجلاس میں مہنگائی میں اضافے ، کسانوں کے مسائل پر بھی غور کیا گیا ، کمیٹی نے ووٹنگ مشین کے استعمال کو مسترد کردیا جب کہ لانگ مارچ پر پیپلز پارٹی سے حتمی بات سے متعلق فیصلے کا اختیار 25 جنوری کے پی ڈی ایم رہنماء اجلاس کو دے دیا گیا۔

Recent Posts

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ…

3 mins ago

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش…

12 mins ago

وزیراعلیٰ کی گمشدگی کا معاملہ،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملے پرسپیکر کے پی کے اسمبلی نے…

18 mins ago

احتجاج کی آڑ میں انتشاری بلوائیوں کا دارالحکومت پر دھاوا، حقائق منظرِ عام پر آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کارروائیوں کی…

25 mins ago

لاہور میں تحریک انصاف کا احتجاج، مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں مختلف تھانوں…

27 mins ago

پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات…

41 mins ago