اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی سٹیرنگ کمیٹی نے سربراہی اجلاس کے لئے سفارشات کو حتمی شکل دے دی جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سر براہی اجلاس میں سفارشات پر غور کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم سٹیرنگ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ 23 مارچ کے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہیں ہونی چاہیے ۔یہ تجویز دی گئی کہ فارن فنڈنگ کیس مضبوط کیس ہے ، تحریک انصاف کے کئی اکاونٹس خفیہ ہیں، اس معاملے کو اٹھایا جائے اورفارن فنڈنگ کیس کےجلد فیصلہ کے لیے معاملہ اٹھایا جائے ، پی ڈی ایم الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم )کو مسترد کرتی ہے ۔
سٹیرنگ کمیٹی نے صدارتی نظام مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمانی نظام ہی ملکی مسائل کا حل ہے ،منی بجٹ کے تحت 350 ارب کا ٹیکہ قوم کو لگایا گیا ، قوم اس سے سنبھلے گی نہیں ۔اجلاس میں وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی غور کیا گیا ۔پہلے مرحلہ میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد تجویز کردیا گیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…