حکومت نے سرکاری سکولوں کے حوالے سے شاندار فیصلہ کر لیا، ڈیڈ لائن جاری

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجو کیشن کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 20 اضلاع میں 2 ہزار سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، پہلا مرحلہ 31 مئی تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔دوسری جانب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ٹیکنالوجسٹ کیلئے سروس سٹرکچر بھی تیار کر لیاہے ،دستاویز کے مطابق سروس اسٹریکچر میں کو سرکاری محکموں میں گریڈ 17 سے 22 کی سفارش کی گئی ہے ، ٹیکنالوجسٹ گریڈ 17 سے 19 تک سرکاری محکموں میں براہ راست بھرتی ہوسکےگی،

ٹیکنالوجسٹ تجرے اور ڈگری کی بنیاد پر گریڈ 17 سے 22 تک ترقی حاصل کرسکیں گے۔دستاویز کے مطابق گریڈ 17 کیلئے اسسٹنٹ ٹیکنالوجسٹ اسٹنٹ منیجر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا عہدہ برابر ہوگا، گریڈ 18 کیلئے ٹیکنالوجسٹ کا عہدہ سینئر منیجر یا ڈپٹی ڈائریکٹر کے برابر ہوگا، گریڈ 19 کیلئے سینئر ٹیکنالوجسٹ کا عہدہ جنرل منیجر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کے برابر ہوگا، ٹیکنالوجسٹ سنیارٹی کی بنیاد پر پروموشن بورڈز کے ذریعے ترقی لینے کے اہل ہونگے، ٹیکنالوجسٹ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز میں گریڈ 17 اور اوپر کی پوسٹوں کے اہل ہونگے، تنخواہوں اور دیگر مراعات کا فیصلہ ایچ ای سی وائس چانسلرز کی مشاورت سے کرے گا۔

Recent Posts

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

2 mins ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

22 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

35 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

46 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

58 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

1 hour ago