پاک فوج مزید طاقتور ہو گئی،رینکنگ میں چھلانگ۔۔کونسی پوزیشن پر آگئی؟ پوری قوم کو فخر ہوگا

سٹاک ہوم (قدرت روزنامہ)دنیا کی فوجی طاقتوں کے حوالے سے گلوبل فائر پاور انڈیکس نے نئی درجہ بندی جاری کردی ہے جس میں پاکستان کی ایک درجہ بہتری ہوئی ہے اور اب اس کی مسلح افواج دنیا کی نویں طاقتور ترین افواج بن گئی ہیں۔گلوبل فائر پاور انڈیکس کے مطابق سنہ 2022 کی درجہ بندی میں پاکستان نے برازیل کو دسویں نمبر پر دھکیلتے ہوئے دنیا کی نویں طاقتور ترین فوج کا اعزاز حاصل کیا ہے۔گلوبل فائر پاور کی درجہ بندی کے مطابق امریکہ آج بھی دنیا کا سب سے طاقتور ملک ہے جبکہ روس اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کا اہم اتحادی اور ہمسایہ ملک چین دنیا کا تیسرا اور پاکستان کا ازلی دشمن بھارت چوتھا طاقتور ترین ملک ہے۔

اس فہرست میں جاپان کی افواج کو پانچواں، جنوبی کوریا چھٹا، فرانس ساتواں، برطانیہ آٹھواں اور برازیل کی افواج کو دنیا کی دسویں مضبوط ترین افواج قرار دیا گیا ہے۔اسلامی ممالک میں پاکستان کے بعد سب سے مضبوط افواج مصر کی ہیں جو طاقتور ترین افواج کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔ برادر اسلامی ملک ترکی کی افواج13ویں، ایران 14 ویں، انڈونیشیا 15ویں، سعودی عرب 20 ویں، الجیریا 31 ویں، عراق 34 ویں، نائجیریا 35 ویں، متحدہ عرب امارات 36 ویں، بنگلہ دیش 46 ویں، شام 47 ویں، ملائیشیا 48 ویں، ازبکستان 54 ویں اور موروکو کی مسلح افواج 55 ویں نمبر پر ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور رکھنے والے پانچوں ممالک (امریکہ،روس، چین، فرانس ، برطانیہ) ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل اور شمالی کوریا کے علاوہ ایٹمی طاقتیں بھی ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہیں۔ نئی فہرست میں غیر اعلانیہ ایٹمی قوت اسرائیل کا 18 واں جب کہ شمالی کوریا کا 30 واں نمبر ہے۔

Recent Posts

حکومت نے بُلند شرح سود پر 57 کھرب ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل)…

1 min ago

متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے کے انتقال پر شہباز شریف کی اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے اور شاہی خاندان کے ایک اہم…

18 mins ago

فرعون کے مقبروں کے پاس بھارتی جوڑے کی نازیبا حرکت، انٹرنیٹ صارفین آگ بگولا ہوگئے

قاہرہ(قدرت روزنامہ)شادی کے موقع پر ہرکوئی اس دن کو یادگار بنانا چاہتا ہے لیکن بھارت…

29 mins ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست میں انٹری دے دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے بھارتی…

43 mins ago

سابق خاتون رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھی استحکام پاکستان پارٹی چھوڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے…

49 mins ago

2 صوبوں میں آئندہ بجٹ میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان کردیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بجٹ میں…

1 hour ago