بڑھتے بحران سے لاکھوں افغانوں خصوصاً بچوں کو فاقہ کشی کا خدشہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم نے ایک بار پھر دنیا کو افغانستان میں’انسانی بحران‘ سے خبردار کردیا . وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں ’سیو افغان لائیوز ’ ہیش ٹیگ متعارف کرواتے ہوئے کہاکہ چاہتا ہوں کہ لوگ افغانستان میں پھیلنے والے انسانی بحران کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی اقدام میں شامل ہوں .


انہوں نے کہاکہ بڑھتے بحران سے لاکھوں افغانوں خصوصاً بچوں کو فاقہ کشی کا خدشہ ہے .


وزیراعظم نے مزید کہاکہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا اور لوگ انسانی بحران کی آگہی کے لیے میری آواز سے آواز ملائیں . واضح رہےکہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کرتا رہا ہوں .


ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام چیف نے بھی افغانستان میں انسانی بحران پرالرٹ جاری کردیا ، پاکستان ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرتا رہے گا مگرعالمی برادری کواقدام کرناہوں گے ، یہ سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ افغان عوام کو بحران سے بچایا جائے .

. .

متعلقہ خبریں