زارا کے پاس برطانیہ اور بیلجیم کی شہریت ہے . وہ آئندہ ماہ 11 اگست کو برسلز نے اپنا سفر شروع کرے گی جو قریبا تین ماہ جاری رہے گا . سفر کے دوران زارا 51 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرے گی . وہ اپنے سفر کے لیے "شارک الٹرا لائٹ" طیارہ استعمال کریں گی . یہ دنیا کا تیز ترین 'لائٹ اسپورٹ' طیارہ ہے . اپنا مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر زارا دنیا کے گرد تنہا چکر لگانے والی کم عمر ترین خاتون بھی بن جائیں گی . اس وقت یہ ریکارڈ شستا ویز کے پاس ہے جنہوں نے 30 برس کی عمر میں تنہا دنیا کے گرد سفر مکمل کیا تھا . روئٹرز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے زارا نے کہا کہ وہ اپنے اس سفر کے ذریعے سائنس و ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضیات کے شعبے میں لڑکیوں اور خواتین کے لیے راہ ہموار کرنا چاہتی ہیں . زارا کے والد اور والدہ دونوں ہوا باز ہیں . . .
برسلز(قدرت روزنامہ)یورپ میں ایک 19 سالہ طالبہ ایک چھوٹے طیارے کی سولو فلائٹ کے ذریعے دنیا بھر کا چکر لگانے کا ارادہ رکھتی ہے . زارا ردرفرڈ یہ کارنامہ سر انجام دینے والی دنیا کی کم عمر ترین فرد ہونے کا ریکارڈ قائم کرنا چاہتی ہے .
متعلقہ خبریں