نوجوان لڑکی زارا کون سا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنا چاہتی ہے؟

برسلز(قدرت روزنامہ)یورپ میں ایک 19 سالہ طالبہ ایک چھوٹے طیارے کی سولو فلائٹ کے ذریعے دنیا بھر کا چکر لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ زارا ردرفرڈ یہ کارنامہ سر انجام دینے والی دنیا کی کم عمر ترین فرد ہونے کا ریکارڈ قائم کرنا چاہتی ہے۔ زارا کے پاس برطانیہ اور بیلجیم کی شہریت ہے۔
وہ آئندہ ماہ 11 اگست کو برسلز نے اپنا سفر شروع کرے گی جو قریبا تین ماہ جاری رہے گا۔سفر کے دوران زارا 51 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرے گی۔ وہ اپنے سفر کے لیے “شارک الٹرا لائٹ” طیارہ استعمال کریں گی۔ یہ دنیا کا تیز ترین ‘لائٹ اسپورٹ’ طیارہ ہے۔اپنا مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر زارا دنیا کے گرد تنہا چکر لگانے والی کم عمر ترین خاتون بھی بن جائیں گی۔ اس وقت یہ ریکارڈ شستا ویز کے پاس ہے جنہوں نے 30 برس کی عمر میں تنہا دنیا کے گرد سفر مکمل کیا تھا۔روئٹرز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے زارا نے کہا کہ وہ اپنے اس سفر کے ذریعے سائنس و ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضیات کے شعبے میں لڑکیوں اور خواتین کے لیے راہ ہموار کرنا چاہتی ہیں۔زارا کے والد اور والدہ دونوں ہوا باز ہیں۔

Recent Posts

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

12 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

24 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

35 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

46 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

57 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

1 hour ago