مجھے پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا جاتا ، وزیر اعظم نے اعتراف کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کیا کہ انہیں پارلیمنٹ میں بولنے نہیں جاتا، اپوزیشن شور شرابہ کرتی ہے ۔
عوام سے براہ راست ٹیلیفونک گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نےکہا کہ مجھے عوام کے سوالات کے جوابات پارلیمنٹ کے اندر دینے چاہئیں مگر وہاں پارلیمنٹ میں میری تقریر کے دوران بہت شور کیا جاتا ہے ، میں نے گزشتہ دنوں ریاست مدینہ پر مضمون لکھا تو مخالفین نے کہا کہ یہ دین کے پیچھے چھپا رہاہے ، جان لیں کہ مجھ جیسے شخص کو سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی ، اللہ نے س کچھ عطا کیا تھا ، مجھ سے پہلے ایساکوئی شخص نہیں تھا جو سیاست میں آنے سے پہلے شہرت رکھتا ہو مگر اللہ نے یہ عزت مجھے دی کہ سیاست سے قبل ہی مجھے شہرت مل چکی تھی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 25 سال پہلے ہمارا نظریہ دیکھیں ، ہمارا روز اول سے منشور ہے کہ ہم نے اسلامی فلاحی ریاست بنانی ہے جس کی بنیاد ریاست مدینہ پر ہے ، علاقہ اقبال نے بھی یہی خواب دیکھا تھا۔

Recent Posts

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…

6 mins ago

امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…

16 mins ago

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

22 mins ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

32 mins ago

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

1 hour ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

1 hour ago