سعید غنی کے جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، آفاق احمد پر الزامات

کراچی (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا ہے کہ ٹنڈوالہ یار میں ایک قتل کی بنیاد پر لسانی فسادات کی سازش ہو رہی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ، آفاق احمد پر نفرت کی سیاست اور جماعت اسلامی پر لسانیت کی بات کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ ٹنڈوالہ یار میں قتل کی بنیاد پر لسانی فسادات اور ایک بار پھر خونریزی کی اجازت نہیں دیں گے۔
صوبائی وزیر نے ٹنڈوالہ یار میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔اُن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بھی تقسیم کی سازش کرنا چاہ رہی ہے، سندھ حکومت کو کسی لسانی گروہ کا نمائندہ اور دوسرے کا دشمن بنا کر پیش کرنا زیادتی ہے۔سعید غنی نے مزید کہا کہ جو قتل ہوا اس کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، قاتل کا تعلق قوم پرست جماعت سے ہے، سمجھ نہیں آتی ہر معاملے میں بلاوجہ سندھ حکومت کو کیوں شامل کیا جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو مفرور ہیں پولیس کا کام ہے کہ انہیں سامنے لایا جائے، ٹنڈوالہ یار میں نعرے لگا کر پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مقتول کے اہل خانہ نے جن کا نام نامزد کیا، ان کے نام ایف آئی آر میں درج ہے، مقتول کے جنازے کے بعد کچھ افراد نے چوکی اور گاڑیوں کو آگ لگائی۔انہوں نے کہا کہ لسانی فسادات کی کوشش کی جارہی ہے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ فسادات پھیلائے، جس سے انہوں نے فائدہ اٹھایا، ایم کیو ایم نے یہاں لوگوں کو قتل کروایا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ مجھے دکھ ہے کہ جماعت اسلامی بھی لسانی بات کر رہی ہے، آپ کو قانون پسند نہیں ہے، تو قانون پر بات کریں، سندھ حکومت کو کسی ایک لسانی جماعت سے ملانا ٹھیک نہیں۔

Recent Posts

شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)عیدالاضحیٰ کی آمدآمد،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا۔ تفصیلات کےمطابق عیدالاضحیٰ میں…

3 hours ago

سیاسی و حکومتی معاملات پر مذاکرات کیلئے ایم کیوایم کی 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

کراچی (قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی…

3 hours ago

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے واقعہ پرسوارا بھاسکر کا بیان بھی سامنے آگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی آئی…

3 hours ago

دکی ،کوئلہ لوڈنگ کی بندش سے متعلق 14 دن سے جاری ہڑتال ختم

دکی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع دکی میں ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جا نب سے 14…

4 hours ago

چمن،ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شدید زخمی

چمن (قدرت روزنامہ)چمن روغانی روڈ پر نامعلوم افراد کی ایف سی فورسیز کی گاڑی پر…

4 hours ago

’(ن) لیگ سے اتحاد ایک بھیانک تجربہ ہے‘پیپلز پارٹی کے گورنر پنجاب سلیم حیدر کا حیران کن بیان

لاہور (قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ آزادی اظہار…

5 hours ago