مہنگائی بہت ہوگئی کیا ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟ خاتون کا وزیراعظم سے سوال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مہنگائی بہت ہوگئی ہے، اب ہمیں بتادیں کہ کیا ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟وزیراعظم سے براہ راست ٹیلی فون کال پر خاتون کا سوال، وزیراعظم عمران خان کا خاتون کو مایوس نہ ہونے کا مشورہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک گفتگو میں خاتون نے مہنگائی سے متعلق سوال کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
اس دوران خاتون نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے، سال میں مہنگائی ڈبل ہوگئی ہے اور شاید آپ کو اصل صورتحال نہیں بتائی جاتی، اب ہمیں بتادیں کہ کیا ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟ اس کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ ایک گھنٹے میں اپنے موبائل پر ساری معلومات مل جاتی ہے کہ کہاں کتنی مہنگائی ہے لیکن بدقسمتی ہے کہ مایوسی پھیلائی جارہی ہے۔

آپ مایوس نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں دنیا میں مہنگائی ہے، مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں، تنخواہ دار طبقہ مشکل میں ہے لیکن پوری کوشش ہے ان کی مدد کریں۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہیلتھ کارڈ پرشہباز شریف ہیرو بن رہے ہیں، آپ کی ٹیم کیوں نہیں بتاتی؟ یہ لوگ تھوڑی دیر کیلئے ہی لوگوں کو پاگل بناسکتےہیں، زيادہ دیر کے لیے نہیں۔
عمران خان سے شہریوں نے یہ سوال بھی کیے کہ موبائل پر ٹیکس کیوں بڑھادیا۔اس دوران وزیر اعظم نے معیشت اور ملکی سیاست پر بھی بات کی۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انتظار کررہاہوں آپ پاکستان آئيں، بڑی باتیں ہورہی ہیں کہ ڈيل ہوگئی، کہتے ہیں آج آجائے گا کل آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں تو دعا کرتا ہوں کہ لندن سے آج آجائیں لیکن وہ واپس نہیں آنے لگا، سارا ٹبّر باہر بھاگا ہوا ہے، کوئی پولوکھیل رہا ہے تو کوئی مہنگی گاڑیوں میں گھوم رہے رہا ہا، اتنا پیسہ تو برطانیہ کی رائل فیملی نہیں خرچ کرسکتی۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ تین بار وزیراعظم رہنے والا کہتا ہے کہ اس کے بیٹے پاکستان کے شہری نہیں۔اس دوران عمران خان نے اپوزیشن کو خبردار کیا کہ ہماری پارٹی حکومت کی یہ مدت اورآئندہ مدت بھی پوری کرے گی۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

11 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

11 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

11 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

11 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

11 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

11 hours ago