حکومت نے اسلام آباد کے مزید تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری، حکومت نے اسلام آباد کے مزید تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب مزید 10 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد نے کہا ہے کہ کرونا کیسز سامنے آنے پر شہر میں مزید 9 اسکولوں اور ایک کالج کو بند کیا جا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کے نام مراسلہ ارسال کر کے مذکورہ اسکولوں اور کالج کی تفصیلات سے مطلع کر دیا ہے۔مراسلے کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز چک شہزاد میں کرونا کیس رپورٹ ہونے پر اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسلام آباد ماڈل اسکول فارگرلز، اسلام آباد ماڈل اسکول جی سکس فور، اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز بہارہ کہو کو کرونا کیسز کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز آئی ایٹ ون، اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز جی الیون ون، اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز جی ایٹ ٹو، اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز جی سکس ون تھری بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دیگر اسکولوں میں اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز دانہ پنڈ بیگوال، اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز چھتر شامل ہیں۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ انتظامیہ متاثرہ تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رکھے، اور ان میں کونٹیکٹ ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کی جائے، اور وفاقی انتظامیہ پازیٹیو طلبہ کے قریبی افراد کے ٹیسٹ کرائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں کرونا کیسز کی وجہ سے 50 سے زائد تعلیمی ادارے بند کیے جا چکے ہیں۔دوسری جانب این سی اوسی نے کورونا کیسز کے زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ڈیٹا سے ویکسی نیشن لیول اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے، ضلعی انتظامیہ ، صوبائی اور محکمہ صحت کے حکام سے ملکر تعلیمی اداروں کی بندش کا تعین کرے گی۔
این سی اوسی نے ہدایت کی ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں آئندہ دو ہفتوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی جائے ، وفاق کی اکائیاں 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم چلائیں گی ، 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن 100 فیصد یقینی بنائی جائے گی۔ اسی حوالے سے وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فی الوقت سکول بند نہیں کررہے ،سکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، زیادہ کیسز والے تعلیمی ادارے بند کیے جائیں گے ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کرسکول بندکیئے جائیں گے، پنجاب میں فی الوقت سکول بند نہیں کررہے ،سکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے ، مثبت کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر سکول بند کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

11 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

11 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

11 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

11 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

11 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

11 hours ago