حکومتی نااہلی‘ نالائقی و چوربازاری کی سزا عوام اور کسانوں کو مل رہی ہے ، شہبازشریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی‘ نالائقی و چوربازاری کی سزا عوام اور کسانوں کو مل رہی ہے ، کسان دربدر ہیں اور حکومت ہمیشہ کی طرح غائب ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا ملک میں یوریا کی قلت پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھاد کی اسمگلنگ اوربلیک میں فروخت جاری ہے ، ڈی اے پی اور یوریا کی اسمگلنگ روکی جائے ، کسانوں کا استحصال بند کیاجائے ، کسان چیخ رہے ہیں کہ اسمگلنگ ہو رہی ہے ، حکومت کہاں سوئی ہوئی ہے؟ عالمی منڈی میں یوریا کی قیمت زیادہ ہے توا سمگلنگ کی روک تھام کیوں نہ کی گئی؟ یوریا کی اسمگلنگ روکنے کیلئے پیشگی انتظامات کیوں نہ ہوئے؟ ۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یوریا کی قلت پی ٹی آئی کی بدانتظامی اور کرپشن کا شاخسانہ ہے ، یوریا نہ ہونے کا مطلب زرعی پیداوار میں کمی ہے ، زرعی ملک جو گندم اور چینی برآمد کرتا تھا آج باہر سے منگوا رہا ہے ، ہمارے دور میں ڈی اے پی 2400 کی بوری تھی ، آج 10ہزار میں بھی نہیں مل رہی ، حکومت کا قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونا ناکامی، نااہلی اور بدانتظامی کی انتہاء ہے ، حکومت کے کپاس کی پیداوار کے بارے میں اعدادوشمار غلط بیانی کے سوا کچھ نہیں ہے ۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوازشریف نے 2015 میں تاریخی کسان پیکیج دیا تھا ، کسانوں کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات میں اربوں روپے امداد دی گئی ، یہ پروگرام سیالکوٹ اور لودھراں میں پی ڈی ایم اے کے تعاون سے شروع ہوا تھا ، ون ونڈو آپریشن سے ہر مرکز سے 200 کسانوں کو روزانہ کی بنیاد پر امداد مہیا کی گئی لیکن آج کسانوں سمیت عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

Recent Posts

تشدد کا راستہ اختیار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی…

2 mins ago

تحریک انصاف کا کوئی لیڈر لاہور میں باہر نہیں نکلا، عالیہ حمزہ کی آڈیو لیک ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی لیکن…

3 mins ago

خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افرادکاقاتل کون تھا؟جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

خیرپور (قدرت روزنامہ)پیرجو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ…

7 mins ago

کے پی اسمبلی میں علی امین کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور،اہم شخصیت طلب

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد…

10 mins ago

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اسمبلی کی عمارت میں داخل، شدید نعرے بازی

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن وزیراعلی خیبر پختوںخوا کی گمشدگی کے خلاف…

17 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ نے خیبرپختونخوا سے لائی گئی سرکاری مشینری ضبط کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نےخیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے…

20 mins ago