کراچی ؛ ڈاکو ایک ہی واردات میں 30 سے زائد افراد سے موبائل فون چھین کر فرار

کراچی (قدرت روزنامہ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ڈاکو ایک ہی واردات میں 30 سے زائد افراد سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ واردات شہر قائد کے ضلع وسطی میں ہوئی جہاں کریم آباد میں چائے کے ڈاکوؤں نے ہوٹل میں بیٹھے 30 سے زائد افراد سے ان کے موبائل فون چھین لیے ، 3 موٹرسائیکلوں پر سوار5 سے 6 ڈاکو شہریوں سے نقدی اور قیمتی سامان بھی لوٹنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ادھر صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈاکو گھر سے 3 کروڑ 40 لاکھ کی واردات کرکے فرار ہوگئے ، ڈکیتی کی واردات لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پیش آئی ، جہاں شہری کے گھر سے نامعلوم ملزمان نے 3 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی اشیاء لوٹ لیں ، جس کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے ، واقعے کے حوالے سے اہل خانہ نے بتایا کہ نامعلوم افراد برقع پہن کر رات گئے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد ڈاکو ایک کروڑ روپے نقدی اور1 کروڑ 96 لاکھ کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، زیورات میں میں 4 ہیرے کی انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر کو قتل کر دیا گیا تھا ، لیڈی ڈاکٹر خولہ کے قتل کا افسوسناک واقعہ ڈیفنس فیز ون میں پیش آیا ، 25 سالہ لیڈی ڈاکٹر خولہ احمد اپنی سہیلی رجا سے ملنے اس کے گھر گئی تھی، گھر کی دہلیز پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر واردات کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے خولہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Recent Posts

بھکاریوں کی دادی کا چالیسواں، 12 ہزار سے زائد افراد کی پرتعیش دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…

5 mins ago

پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سے حدِنگاہ متاثر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…

18 mins ago

9 مئی کو بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لاشیں گریں، عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…

27 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…

36 mins ago

عمران خان کی فائنل کال، کیا پی ٹی آئی احتجاج کو دھرنے میں بدل پائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…

42 mins ago

24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…

52 mins ago