بلوچستان میں پینے کا پانی نہیں لیکن شراب مل رہاہے،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دو تحریک کے قائد،جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران عوام سے مخلص نہیں اپنی مفادات کیلئے کسی اور کے اشاروں پر چل رہے ہیں انہیں عوام کے بجائے اپنی کرسی واقتدارکی فکر ہے بلوچستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ،بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے عوام پر خرچ کرنے،روزگار، عزت،وسائل اور ساحل کا تحفظ چاہتے ہیں ہم کسی پارٹی ادارے،سی پیک یا اپنے ملک پاکستان کے خلاف نہیں۔حق دوتحریک کی کامیابی سے کچھ قوتیں اب جھوٹابے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں ہمیں اس کی فکر نہیں ہم عوام میں عوام کیساتھ عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کاظہارانہوں نے حق دو تحریک کے اگلے مرحلے کے احتجاج ودھرنوں کی کامیابی کیلئے گوادرتربت میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بے حس بے اختیار حکمرانوں نے پہلے بھی ہماراقیمتی وقت ضائع کیا ہمیں کچھ معلوم تھا کہ یہ بے اختیار لوگ صرف وعدے کرتے ہیں اوران کاخیال تھاکہ دھرنے کے شرکاء کو منتشر کرکے ناکام بنائیں گے یہ ان کی بول ہے ہم نوجوانوں وعوام الناس کو مزید متحرک ومنظم کررہے ہیں انشاء اللہ ان حکمرانوں کو بتائیں گے کہ عوامی قوت وتائید کیاہوتی ہے اگر اخلاص ہوتو عوام ضرور ساتھ دیگی حق دو تحریک عوام کو کبھی دھوکہ نہیں دیگی عوام کوان کا آئنی معاشی حقوق دلاکر رہیں گے۔عوام اب باشعور ہوگیے ہیں صرف بے عمل جذباتی نعرے لگانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے بلکہ مخلص قیادت ہی ان کو متحد ویکجاکریگی اور ان کو حکمرانوں سے حق دلاکر مسائل ومشکلات اورپریشانیوں میں کمی کریگی بلوچستان میں پینے کا پانی نہیں لیکن شراب مل رہاہے۔علاج کیلئے وسائل وادویات نہیں لیکن منشیات سرعام فروخت ہورہی ہے منشیات کی اسمگلنگ جاری لیکن جائز تجارت کیلئے مشکلات پیداکی گئی ہے ہم نے لٹیروں کوپریشان کر دیا ہے بھتہ خور اور لٹیرے اوردوسروں کے اشاروں پر چلنے والے مفادپرستوں کو ناکام بناکر عوام کوکامیاب بنائیں گے۔حکومتی وعدہ خلافی،بے حسی وغفلت کے خلاف دوبار ہ احتجاج ودھرنے پرمجبور ہوئے ہیں بلوچستان کے ساحل ووسائل پرکسی کو قبضہ نہیں ہونے دیں گے بلوچستان کسی کی میراث نہیں اہل بلوچستان بھوک پیاس سے مررہے ہیں نہ لباس اورنہ چھت ہولیکن صوبے کے وسائل پر دوسرے مزے کریں لوٹ مار کریں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے صوبے کے اصل وارث ہم ہیں۔حق دوتحریک حقوق کے حصول اور بلوچستان وعوام دشمن قوتوں کے خلاف ہیں چاپلوسی کرنے والے حق دو تحریک کے خلاف بے بنیاد جھوٹا پروپیگنڈہ نہ کریں۔

Recent Posts

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

11 mins ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

34 mins ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

59 mins ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

1 hour ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

1 hour ago

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست واپس مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست…

2 hours ago