‘پریانکا چوپڑا کو شروع سے ہی زیادہ بچوں کی خواہش ہے ، بالی ووڈ اداکارہ کے ماں بننے پر کزن کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن  اور اداکارہ  میرا  چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ پریانکا کو شروع سے ہی زیادہ بچوں کی خواہش ہے .

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ میرا چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں تصدیق کی کہ اداکارہ بیٹی کی ماں بن گئی ہیں, ساتھ ہی میرا نے بتایا کہ پریانکا ہمیشہ سے ہی زیادہ بچوں کی خواہشمند ہیں .

انہوں نے بھارتی میڈیا کو پریانکا کی زیادہ بچوں کی خواہش سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں پریانکا کی زندگی کے اس نئے سفر پر ان کے لیے بے حد خوش ہوں، وہ اپنی بچی کے لیے ایک سپر ماں بننے جا رہی ہیں . میرا چوپڑا کا کہنا تھا کہ پریانکانے اپنی زندگی کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ماں بننا پریانکا کی طاقت میں ایک طرح کا اضافہ ہے .  

خیال رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس دو روز قبل سروگیسی کے ذریعے والدین بنے ہیں جس کی تصدیق اداکار جوڑی کی جانب سے آفیشیل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی گئی ہے .  

. .

متعلقہ خبریں