بارات میں کتنے لاکھ روپے کی سلامی ملی،ٹک ٹاکرکنول آفتاب نے حیران کن انکشاف کرڈالا

لاہور(قدرت روزنامہ)حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سے رشتہ ازدواج
میں منسلک ہونے والی ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے بارات میں ملنے والی سلامی سے متعلق گفتگو کی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کنول اور ذوالقرنین کی ولیمے سے لی گئی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہا دلہن کو اپنی سلامی سے متعلق بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ولیمے کی تقریب میں صحافی کے بارات کی سلامی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ میری سلامی میرے والد صاحب نے لے لی تھی۔ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ میرے پاس جتنی بھی سلامی آئی میرے والد نے فوری طور مجھ سے زبردستی لے لی تھی اور میں نے وہ سلامی انھیں دے بھی دی کیوں کہ والد کا حکم ماننا پڑتا ہے۔جب یہی سوال ٹک ٹاکر کی اہلیہ سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی سلامی ذوالقرنین سے چھپا کر دراز میں رکھ دی ہے جو کہ اب تک گنی ہی نہیں لیکن مجھے اندازہ ہے کہ میری سلامی الحمد اللہ 10 سے 15 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔کنول نے اپنے پیغام میں والد کے دوستوں سے شکوہ بھی کیا کہ انھوں نے ذوالقرنین کو 40، 50 ہزار دیے، اگر وہ مجھے بھی 2 ہزار دے دیتے تو مجھے اچھا لگتا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کے ساتھ نکاح کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب کی رخصتی چند روز قبل ہوئی ہے جس کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

2 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

2 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

3 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

3 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

3 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

4 hours ago