مدارس کیخلاف مغربی سازشوں کی تکمیل کیلئے حکمران ہمیشہ استعمال ہوتے رہے ہیں، مولانا عبد الواسع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا مدارس کے خلاف مغربی سازشوں کی تکمیل کیلئے ہمارے حکمران ہمیشہ استعمال ہوتے رہے ہیں، اب دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ مدارس اسلامیہ امن وشرافت کے امین گہوارے ہیں کہ جس کے نور دنیا روشن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان قدیم دینی درس گاہ جامعہ مظہر العلوم شالدرہ کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ سے مدیر جامعہ شیخ الحدیث مولانا حافظ عبد الواحد،مفتی عبدالرازق،مفتی محمد احمد، مولانا محمد شریف اور قاضی محمد خان نے بھی خطاب کیا،۔ صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا کہ دینی تعلیم کا مقصد منصب اور نوکریاں نہیں بلکہ اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی کا حصول ہے، دینی مدارس کے خلاف ہر قسم کی سازشیں ناکام ہوں گی، حق وباطل کا یہ معرکہ ہمشہ سے چلا آرہا ہے،نصرت الہی ہمارے ساتھ شامل ہوگی،مدارس دینیہ شرح خواندگی میں میں اضافہ کرتے ہوئے امن و آشتی کا درس دے رہے ہیں، دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جس کے ذریعے سے اللہ دین کی خدمت ہم سیکرارہے ہیں انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا نے دینی مدارس کو مٹانے کا تہییہ کررکھا ہے اور یہاں کہ غلامانہ ذہن رکھنے والوں اور برسر اقتدار رہنے والوں نے بھی اس میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے،لہذا ہمیں اتحاد و اتفاق اپنے اکابر پر اعتماد اور مدارس کے معاملات میں دیانت اور تقوی کا اہتمام کرناچاہیے۔اس ملک کو حاصل کرنے اور اس کے مقاصد کی بقا کیلئے دینی مدارس اور اس کی خدمات پوری دنیا میں روز روشن کی طرح واضح ہے اور اس کی سالمیت اور بقا کیلئے مدارس کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،پاکستان بننے کے بعد ملک کے اندر گنے چنے مدارس تھے اب ہمارے اکابرین کی برکت سے مدارس کی تعداد ہزاروں میں ہوگئی ہیں کہ دین دشمن قوتیں اب ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

16 mins ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

28 mins ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

50 mins ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

1 hour ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

1 hour ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

2 hours ago