پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی ا یشن کے صدر عبدالمجید کاکڑ، سینئر وائس پریزیڈنٹ واجہ ظہور بلوچ، وائس پریزیڈنٹ راشدرحمن، وائس پریذیڈنٹ ژوب زون کمال ناصر، جنرل سیکریٹری منظور بنگلزئی، جوائنٹ سیکریٹری صابرہ ارباب، فائنانس سیکریٹری عمران خان کاکڑ، لائبریری سیکریٹری عبدالعزیزاچکزئی بمعہ ایگزیکٹیو کابینہ عبدالمالک مینگل، نعیم مری، عبدالرحیم کاکڑ، محمد عاصم، نور بخش اور کلیم اللہ اچکزئی نے بلوچستان کے طلبا کے ساتھ لاہور انتظامیہ کی جانب سے تشدد اور انہیں زدکوب کرنے اور انہیں ہاسٹلوں سے بے دخل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور انتظامیہ نے بلوچستان کے زیرتعلیم بلوچ پشتون طلبا کی زندگی اجیرن بنا دی ہے بلوچستان کے طلبا پر آئے روز تشدد اور انہیں تعلیمی اداروں سے دور رکھنے کی سازش ہے بیان میں کہا کہ عرصہ دراز سے بلوچستان کے طلبا پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے کبھی خود جاکر ہاسٹل میں رہائش پذیر طلبا کو رات کے وقت گرفتار کرکے ان پر تشدد کرتے ہے بیان میں کہا کہ گذشتہ دنوں لاہور میں مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا کو گرفتار کرکے ان پر تشدد کیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بلوچستان کے طلبا پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں وہ عدم کا شکار ہیں بیان میں وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ لاہور اور پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا کے تحفظ کو یقینی بنائیں ہم بطور ہائی کورٹ بار پنجاب کے تمام بار باڈیز سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کو نوٹس لے اور ہم پنجاب کے حکومت کو یاد دانی کراتے ہیں کہ ہم بطور چھوٹے بھائی کے اپ کو یاد دلاتے ہیں کہ ہمارے ہاں یسا روڈ نہیں ایسی گلی نہیں جہاں دھماکہ نہ ھوا ھو لیکن کبھی بھی انتظامیہ نے قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیا ہے خدا را ایسا ماحول پر پروان چھڑانے سے روکے اور بلوچستان کے طلبا پر پولیس کی تشدد کا فوری نوٹس لیں اور انتظامیہ اپنا رویہ قوم کے معمارو سے درست کریں اس طرح کے ھتکنڈوں سے دنیا میں ھماری کیا معیار رہ جاے گی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago