بی این پی کیساتھ معاہدے سے لا علم ،ثناء بلوچ مسودہ نظر عام پر لائیں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر وصوبائی وزیر پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ ورکرز پارٹی کااثاثہ ہیں۔صوبے میں حکومت اور قومی سطح پر نمائندگی انہی کے مرہون منت ہے ان کے تحفظات اور گلے شکوئے وزیراعلی تک پہنچائیں گے،بلوچستان عوامی پارٹی بی این پی کے ساتھ کسی بھی معاہدے سے لاعلم ہے،ثناء بلوچ اس طرح کے کسی معاہدے کو منظرعام پر لائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بی اے پی کے ورکر پارٹی اثاثہ ہیں۔صوبے میں حکومت اور قومی سطح پر نمائندگی انہی کے مرہون منت ہے۔ پارٹی ورکرز کو نظر انداز کرنا لیڈرشپ افورڈ نہیں کر سکتی۔ان کے تحفظات اور گلے شکوئے وزیراعلی تک پہنچائیں گے پارٹی ورکرز کی عزت اور سرکاری دوروں میں ان کو مناسب مقام ملنا یقینی بنائیں گے۔صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہوراحمدبلیدی نے ثناء بلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہوں نے اپنا معاہدہ کس سے کیا ہے، اس میں 24 مطالبات کیا ہے اچھا ہو گا اگرثناء بلوچ ہر کسی کے دیکھنے کے لیے معاہدے کی ایک کاپی عوام کے سامنے شیئر کرسکیں بی اے پی کسی بھی خفیہ معاہدے سے لاعلم ہے جس کا دعوی کیا جا رہا ہے۔دریں اثناء انہوں نے بٹ بلیدہ کے نامور شخصیت حاجی عبدالرحمن اور دربلئی زامران کے ملک محمد زامرانی کی وفات پر دلی تعزیت کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اللہ ان کی روح کو ابدی سکون میں رکھے اور غم کی گھڑی میں لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست واپس مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست…

1 min ago

توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر پولیس افسران معطل

عمر کوٹ(قدرت روزنامہ)توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد میرپورخاص…

14 mins ago

معروف عالم دین ذاکر نائیک حکومتی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان کے دورے…

28 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف لندن چلے گئے، 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن چلے گئے، جہاں سے وہ 23…

45 mins ago

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر شیئر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں…

55 mins ago

جلسے میں نومئی کے اشتہاری لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے میں نومئی…

1 hour ago