میرے بھائی کو سانحہ مری پر بولنے پر دھمکیاں دی جارہی تھیں، اب اس پر جھوٹا پرچہ کرکے گھر سے اٹھا لیا گیا ہے، طیب گوندل کی بہن کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) میرے بھائی کو سانحہ مری پر بولنے پر دھمکیاں دی جارہی تھیں، اب اس پر جھوٹا پرچہ کرکے گھر سے اٹھا لیا گیا ہے، طیب گوندل کی بہن کا کہنا تھا کہ میں صحافی طیب گوندل اور سانحہ مری میں انتقال کر جانے والے اے ایس آئی نوید اقبال کی بہن ہوں، سانحہ مری کو لے کر طیب گوندل کے پاس جو تفصیلات تھیں انہوں نے وہ جاری کیں، کچھ دنوں سے ان کو دھمکیاں دی جارہی تھیں کہ آپ مری کے اس کام میں مداخلت نہ کریں، آپ پیچھے رہیں تو آپ کے لئے زیادہ بہتر ہے،

ان کو اور ساری فیملی کے لئے دھمکیاں دی جا رہی تھیں کہ ایسا مت کریں، اس پر طیب گوندل نے ڈی جی آئی ایس آئی سے کہا کہ مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں مجھے پروٹیکشن دلائی جائے، ان کی بہن نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ انہوں نے کوئی غلط کیا ہے کیونکہ میں نہیں سمجھتی کہ مری کے اندر میرے بھائی سمیت جتنے بھی معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں، ان کی آواز کو عوام کے سامنے لایا اور سچائی کو سامنے لایا، انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی، اس چیز کو دبانے کے لئے میرے بھائی پر ایک جھوٹا پرچہ درج کرایا گیا ہے، تفتیش کرنے والوں نے وہ ایف آئی اے والے ہیں یا کون ہیں، انہوں نے میرے بھائی کو اٹھا لیا ہے اور لے گئے ہیں اور تفتیش کر رہے ہیں اور جھوٹا پرچہ دیا گیا ہے، میری ڈی جی آئی ایس آئی، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ پہلے اتنا بڑا ظلم ہوا ہے، انتظامیہ کی غفلت کی بناء پر ہمارے گھر کے آٹھ لوگ ہم سے جدا ہو چکے ہیں ہم پہلے ہی بڑی تکلیف اور کرب میں ہیں، ہمیں مزید امتحان میں مت ڈالیں، اگر اس ملک کے اندر انصاف ہو سکتا ہے، انصاف کا کوئی پلڑا ہے اور کوئی انصاف کا ترازو ہے تو ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔ ہمارے بھائی کو جھوٹے پرچوں کے اندر دھکیلا جا رہا ہے تو اس کی حفاظت کی جائے۔

Recent Posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی؛ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے…

1 min ago

ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت…

13 mins ago

شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے لیک کیا؟ پتہ چل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہوں نے میگا سٹار…

38 mins ago

کونسا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر اداکارہ حیران پریشان ہوگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی…

42 mins ago

کیا پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری رحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے…

45 mins ago

غیرمعیاری چاولوں کی ایکسپورٹ؛ 72 رائس ملز کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مختلف ممالک میں ناقص اور غیر معیاری چاولوں کی ایکسپورٹ کے حوالے…

53 mins ago