سعودی عرب میں شدید سردی سے اونٹ کے آنسو جم گئے،ویڈیو وائرل

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی شہر طریف میں اونٹ کی آنکھوں سے نکلتے آنسو منجمد ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین نے اس منظر کو ناقابل یقین قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طریف میں درجہ حرارت منفی پانچ تک جاچکا ہے، شدید سردی کے باعث اونٹ کی آنکھوں سے نکلنے والے آنسو بہنے کے بجائے جم رہے ہیں۔

دوسری جانب قومی مرکز موسمیات نے ریاض اور قصیم کے باشندوں کو تنبیہہ کی کہ وہ اگلے 48گھنٹے جنگلات کا رخ نہ کریں، ان دنوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے تین ڈگری نیچے ہوگا۔مرکز موسمیات کا کہناتھا کہ شمالی مملکت میں شدید سردی کی لہر ابھی جاری رہے گی اور درجہ حرارت تدریجی طور پر بڑھنا شروع ہوگا۔مرکز کا مزید کہنا تھا کہ سردی کی شدید لہر مملکت کے مشرقی اور وسطی علاقوں کا رخ کرے گی، ہفتے اور اتوار کے روز سے مملکت کے جنوبی علاقے اس لہر کی لپیٹ میں ہوں گے۔

Recent Posts

جھوٹ بولنا،سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا شوق ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے…

3 mins ago

ایسا لگتا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا…

4 mins ago

چینی تعاون سے پاکستانی معیشت میں استحکام آرہا ہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی تعاون…

9 mins ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی، وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس آج بلا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا…

39 mins ago

آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ آئی جی اور چیف کمشنر…

40 mins ago