بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافہ کرنے کی تیاریاں

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی کی بنیادی قیمت میںمزید 8سے 95پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت (آج)پیر کے رو زہو گی ۔ وفاقی حکومت نے مختلف سلیبز کے لیے بجلی آٹھ سے پچانوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے۔وفاقی حکومت نے غیر مستحق صارفین کے لیے سبسڈی میں 20ارب روپے کمی کی تجویز دی ہے، بجلی کے 100یونٹ استعمال تک8 پیسے فی یونٹ ، 101سے 200 یونٹ تک استعمال پر 18 پیسے اور201سے300 یونٹ استعمال پر 48 پیسے فی یونٹ اضافے جبکہ بجلی کے301 سے 700 یونٹ تک استعمال پر

95 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے کرنے کی تجویز ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے پاور سیکٹر میں سبسڈی کی از سر نو تعین کے دوسرے مرحلے میں سابقہ سلیب کا فائدہ ختم، نیٹ اور کراس سسبڈی کو کم کرنے اورزرعی ٹیوب ویلز کو دوالگ الگ کٹیگریز میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔بلوچستان میں سولر ٹیوب ویلز کو سبسڈی دینے اور زرعی ٹیوب ویلز کے سسٹم میں جدت لانے کی تجویزہے، اس اقدام کا مقصد پاور سیکٹر میں سبسڈی کا از سو نو تعین کرنا ہے۔

Recent Posts

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

15 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

18 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

30 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

41 mins ago

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

54 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

1 hour ago