سابق وزیراعظم نوازشریف بھی زخمی تیندوے کی موت پر دکھی ہو گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم نوازشریف بھی زخمی تیندوے کی موت پر دکھی ہو گئے۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے دریائے نیلم کے کنارے ملنے والے زخمی تیندوے کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دریائے نیلم پر پانی پیتے تیندوے کے ظالمانہ اور بے رحمانہ قتل کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔
پاکستان میں معدوم ہوتی وائلڈ لائف کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف اس واقعے میں ملوث تمام مجرموں کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دلوائے۔

۔خیال رہے کہ گذشتہ روز مظفرآباد میں دریائے نیلم کے کنارے سے زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا تیندوا دوران علاج چل بسا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تیندوے کے جسم میں گولی لگی تھی، اسے گزشتہ روز علاج کیلئے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا، تیندوے کی موت گولی لگنے اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ہونے کے سبب ہوئی۔

وائلڈ لائف انتظامیہ نے تیندوے کو شکار کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔تیندوے کا اسلام آباد میں مکمل ایکسرے اور طبی معائنہ کیا گیا، تیندوے کے جسم میں 6 ایل جی رائفل کے کارتوس پائے گئے، زخمی تیندوے کی کمر ٹوٹ گئی تھی، دھڑمفلوج ہوچکا تھا،مادہ تیندوا گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد دریا کے قریب پہنچی تھی۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ آزاد کشمیر میں نایاب تیندوا زخمی حالت میں دریائے نیلم کے کنارے پر پڑا ملا، تیندوے کو شاہراہ نیلم سے گزرنے والی گاڑی نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔
دار الحکومت مظفرآباد سے بیس کلو میٹر دور دریائے نیلم کے کنارے راہگیروں نے زخمی تندوا دیکھا،مقامی لوگوں نے جب تندوے کے قریب جانے کی کوشش کی تو وہ چلانے لگا۔۔مقامی لوگوں کے مطابق تیندوے کو شاہراہ نیلم پر رات کے وقت کسی گاڑی نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا، تیندوا شدید زخمی ہے، وہ چل نہیں سکتا۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

3 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

9 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

23 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

31 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

38 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

44 mins ago