کھیل

بیٹی کی تصاویر وائرل ہونے پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا بیان آگیا

کیپ ٹائون(قدرت روزنامہ) انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی بیٹی کی تصاویر پہلی بار منظر عام پر آگئی ہیں، جس پر سابق بھارتی کپتان اور بالی ووڈ اداکارہ اپنے مداحوں سے ناخوش دکھائی دے رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی نے شاندار نصف سنچری مکمل کی تو پویلین میں بیٹھی انوشکا شرما تالی بجانے کیلئے کھڑی ہوئیں ، انہوں نے وامیکا کو اٹھا رکھا تھا ۔

🚨 New Plan Ready for Imran Khan's Release | Ali Muhammad Khan’s Blazing Media Talk 🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

وامیکا کو اٹھائے ہوئے انوشکا شرما تالیاں بجارہی تھیں کہ کیمرہ مین نے ان کی طرف کیمرہ گھمایا اور انوشکا اور وامیکا دونوں کی ویڈیو بنا لی ۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے کیوں کہ ویرات کوہلی اپنی بیٹی کی تصاویر سامنے نہیں لانا چاہتے تھے ۔ تصاویر وائرل ہونے کے ویرات کوہلی ،انوشکا شرما اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی درخواست کی ہے کہ ان کی تصاویر کو وائرل نہ کیا جائے بلکہ انہیں ڈیلیٹ کر دیا جائے ۔

متعلقہ خبریں