ذیابطیس کے مریضوں کیلئے میتھی دانہ مفید ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذیابطیس کو کنٹرول کرنے سے لے کر گِرتے بالوں کو روکنے تک میتھی دانے کے بے شمار فوائد ہیں۔طاقتور سپر فوڈ میتھی دانے کو قدیم زمانے سے ہی دواؤں کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے جو کہ بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے، بلڈ پریشر، یورک ایسڈ کی سطح، خون کی کمی کے علاج سے لے کر بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے بہت سی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔
میتھی دانہ فولک ایسڈ، رائبوفلاوین، کاپر، پوٹاشیم، کیلشیم، آئرن، مینگنیج، وٹامن اے، بی6، سی، کے جیسے بہت سے غذائی اجزاء کا ایک ذریعہ ہے جبکہ کئی طبی مطالعات نے صحت کے بہت سے مسائل کے علاج میں میتھی دانے کو مفید قرار دیا ہے۔میتھی دانے میں گھلنشیل فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

میتھی دانے کے کرشماتی فوائد:

میتھی دانہ بھوک اور نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں۔
میتھی دانہ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے اور کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو بہتر کرنے میں موثر ہیں۔میتھی دانہ بالوں کے گرنے، سفید بالوں اور یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ وہ خون کی سطح کو بڑھا کر اور خون کو detoxify کرکے انیمیا کے علاج میں بھی مدد کرتے ہیں۔
میتھی دانہ اعصابی درد، فالج، قبض، پیٹ کا درد، جسم کے کسی بھی حصے میں درد، کمر درد، گھٹنوں کے جوڑوں کے درد سے لے کر پٹھوں کے درد تک کے علاج میں مفید ہیں۔میتھیدانہ کھانسی، دمہ اور موٹاپے جیسی بیماریوں کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔میتھی دانے کو گرم ہونے کی وجہ سے خون بہنے کے مسائل جیسے ناک سے خون آنا، زیادہ ماہواری وغیرہ میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
اپنی خوراک میں میتھی دانہ کیسے شامل کریں؟
میتھی دانے کے1 سے 2 کھانے کے چمچ رات بھر بھگو دیں اور صبح ان کو کھائیں یا چائے بنا کر پی لیں۔1 چمچ میتھی دانہ پاؤڈر دن میں دو بار کھانے سے پہلے یا رات کو نیم گرم دودھ یا پانی کے ساتھ لیں۔میتھی دانے کا پیسٹ بنائیں اور اسے دہی،ایلو ویرا جیل یا پانی میں ڈالیں اور سر کی خشکی، گرتے بالوں، سفید بالوں کو کم کرنے کے لیے سر پر لگائیں۔گلاب کے عرق کے ساتھ تیار میتھی دانے کے پیسٹ کا استعمال سیاہ حلقوں، کیل مہاسوں، مہاسوں کے نشانات اور جھریوں کو ختم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

49 mins ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

6 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago