سعودی عرب میں پاکستانی شہری گرفتار ، الزام اس قدر گھنائونا کہ پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں پاکستانی شہری پر جسم فروشی کا مکروہ دھندہ چلانے کا الزام، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کو ریاض میں گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ریاض میں ایک پاکستانی شہری
کو گرفتار کر لیا گیا، جس پر جسم فروشی کا مکروہ دھندہ چلانے کا الزام تھا۔پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ یہ گرفتاری اٹارنی جنرل شیخ سعود المعجب کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ کے بعد جاری کیے گئے حکم کے بعد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کیس کو خصوصی فوجداری عدالت میں بھیجنے سے پہلے ضروری قانونی اقدامات کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے مانیٹرنگ سینٹر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ کے بارے میں رپورٹ پیش کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی شہری مبینہ طور پر جسم فروشی کا دھندہ چلا رہا ہے۔ اس کلپ میں دکھایا گیا کہ پاکستانی کی طرف سے چلائے جانے والے جشم فروشی کے مکروہ دھندے میں گھریلو ملازماؤں کا جنسی استحصال کیا جا رہا ہے۔ یہ وہ گھریلو ملازمائیں تھیںجو اپنے کفیلوں کے گھروں سے بھاگ نکلی تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوشن انسداد اسمگلنگ ان پرسنز قانون کے تحت ملزم کو زیادہ سے زیادہ سزا دینے کی استدعا کرے گا، اور سزاؤں میں 15 سال کی قید یا 10 لاکھ ریال تک جرمانہ یا دونوں شامل ہو سکتے ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ عدالت قانون کے آرٹیکل 4 کے مطابق مزید سخت سزائیں دے سکتی ہے۔

Recent Posts

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کہاں، کب اور کس موضوع پر لیچکر دیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک 15 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ…

1 min ago

ڈی چوک پر احتجاج کلائمیکس ہوگا، شیرافضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا کہ ہم نے حتمی طور…

16 mins ago

نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا…

28 mins ago

اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ قرار دے دیا، بالی ووڈ اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا…

30 mins ago

موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، بلاول بھٹو بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کھل کر بول پڑے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ ) موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، چیئرمین پیپلز…

31 mins ago

عمران خان جیل سے باہر آئیں گےیا نہیں؟ خوابوں کے بادشاہ کی بڑی پیشگوئی

کراچی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر آئیں گے یا…

44 mins ago