واشنگٹن (قدرت روزنامہ) امریکا نے روس اور یوکرائن کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران یوکرائن میں تعینات اپنے سفارتی عملے کے خاندانوں کو فوری طور ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ابھی ہم یوکرائن سے کسی کو نکلنے کا نہیں کہہ رہے۔
امریکا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرائن کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کی اطلاعات موجود ہیں۔
امریکی دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ یوکرائن یا روس کا سفر نہ کریں کیونکہ وہاں ’کشیدگی‘ ہے اور ’امریکی شہریوں کو ہراساں کیے جانے کا امکان ہے۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ روس یوکرائن کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
دفتر خارجہ کے ایک اہلکار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ فی الحال یوکرائن میں امریکا کا سفارتخانہ کُھلا ہے لیکن وائٹ ہاؤس سے مسلسل تنبیہ کی جا رہی ہے کہ کسی بھی وقت حملہ ہو سکتا ہے۔
انھوں نے بتایا ہے کہ حکومت ایسی ہنگامی صورتحال میں امریکی شہریوں کے انخلا کی حالت میں نہیں ہو گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…