پاکستانی لہسن کی ورائٹی ایج جی ون نے منافع کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوشحال کسانوں کا کہنا ہے کہ لہسن کی دیگر ورائٹی کی نسبت نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل کا رجسٹرڈ بیج پر منافع کی نسبت خرچہ انتہائی کم ہے۔نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل نے انتہائی عرق ریزی کے بعد پاکستان کے مختلف علاقوں میں لہسن کی نئی قسم ایچ جی ون پر تجربات کئے جن کی کامیابی کے بعد ڈاکٹر ہمایوں نے 2018 میں اسے رجسٹرڈ کروا کر مارکیٹ میں متعارف کرا دیا۔
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے کسان سید محمد اعلی کہتے ہیں کہ لہسن کی دیگر اقسام کی پیداوار 60 سے 80 من فی ایکٹر ہے جبکہ ایچ جی ون کی پیداوار 125 من سے 250 من پیداوار فی ایکٹر ہے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ نامیاتی کھاد کے استعمال سے ایچ جی ون کی پیداوار کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے، لہسن کی بوائی پاکستان کے کسی بھی علاقے میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت کے دوران کی جا سکتی ہے جبکہ 8 سے 9 ماہ کے دوران فصل تیار ہو جائے گی۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ پنجاب ایگریکلچر ایکسٹینشن کو چاہیئے کہ وہ کسانوں کی مزید رہنمائی کریں تاکہ لہسن کی نئی ورائٹی سے استفادہ کرکے اپنی آمدن بڑھ سکیں۔

Recent Posts

گنڈاپورکی لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دہرانے کا اعلان ہے، عطاتارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا…

7 mins ago

ایم کیو ایم نے حکومت میں شمولیت کے فیصلے پر نظرثانی کی دھمکی دے دی

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے حکومتی رویے…

14 mins ago

دانیہ شاہ سے طلاق کی افواہ پر حکیم لوہاپاڑ نے خاموشی توڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ایک…

38 mins ago

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی

ابوظہبی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مشنز کی جانب سے ایک ویڈیو ایڈوائزری جاری…

46 mins ago

فوڈ پوائزننگ سے2معصوم بچوں کی ہلاکت کا ڈراپ سین، باپ قاتل نکلا

لاہور (قدرت روزنامہ) کامونکی میں تین ماہ قبل فوڈ پوائزننگ سے2معصوم بچوں کی ہلاکت کے…

48 mins ago

راولپنڈی میں احتجاج:پی ٹی آئی کی 5 خواتین کاجسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کی گرفتار5 خواتین کو ایک…

50 mins ago