ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں مفرور ملازماؤں سےعصمت فروشی کا دھندہ کرانے والے پاکستانی شہری کی گرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے عصمت فروشی کا اڈا بند کردیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نظر آرہا ہے کہ ایک پاکستانی شہری مفرور گھریلو خادماؤں کی پناہ گاہ تیار کیے ہوئے ہے اور ان سے سعودی قانون اور سماجی آداب کے منافی سرگرمیاں کرا رہا ہے۔
پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کے حوالے سے نگراں ادارے نے رپورٹ دے دی تھی جس سے یہ بات ثابت ہوگئی تھی کہ پاکستانی شہری عصمت فروشی کا ایک اڈا قائم کیے ہوئے ہے جہاں وہ ریاض شہر میں اپنے کفیلوں کے گھروں سے مفرور ملازماؤں سے دھندا کرا رہا ہے۔
سعودی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے حکم جاری کیا کہ واردات کرنے والے کو ہنگامی بنیادوں پر گرفتار کیا جائے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اسے فوری طور پر پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…