وزیراعظم سے ابوظبی کے ولی عہد کی ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان سے ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم سے گفتگو کے دوران ابوظبی کے ولی عہد نے 20 جنوری 2022ء کو لاہور کے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
اس دوران محمد بن زید النہیان نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیب کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کے دوران ولی عہد محمد بن زید النہیان نے پاکستانی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
اس موقع پر عمران خان نے تعزیت اور حمایت کے بھرپور اظہار پر ولی عہد ابوظبی کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی سے لرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Recent Posts

شہزاد رائے نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…

2 mins ago

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

23 mins ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…

28 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

28 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

33 mins ago

ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…

33 mins ago