مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کا موقف قابل ستائش، شکر گزار ہیں: پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کا موقف قابل ستائش ہے ، اوآئی سی میں مثبت کردارپرسعودی قیادت کے شکرگزار اور سعودی سالمیت کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں . سعودی ہم منصب کے ہمرا ہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ وفودکی سطح پرمعاشی تعلقات مزیدمستحکم بنانے اورریاست میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے متعلق بات چیت ہوئی ہے، دونوں ممالک نے ہرمشکل وقت میں ایک دوسرے کاساتھ دیا،مشکل حالات میں سعودی قیادت کی جانب سے معاونت پرمشکورہیں،امید ہے سعودی عرب پاکستانیوں کے ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کرے گا .

دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح رابطوں سے دوطرفہ تعلقات کومزیدوسعت ملی ہے، سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، پاکستان خطے میں امن واستحکام کاخواہاں ہے . ان کاکہناتھاکہ افغان مسئلے کے حل کیلئے دنیاافغان قیادت پرزوردے اور جامع مذاکرات سے افغان مسئلے کاسیاسی حل نکالاجائے . . .

متعلقہ خبریں