وزیراعظم کی شہزاد اکبر سے متعلق زیادہ بات کرنے سے گریزکی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر ڈلیور نہیں کرسکے،شہزاد اکبرکوئی اورکام کرتے تھے،ان کا کام کچھ اور تھا، شہزاد اکبر سے متعلق زیادہ بات کرنے سے گریزکیا جائے۔ جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچودھری نے اجلاس میں شہزاد اکبر کے استعفے سے متعلق سوال کیا جس پر وزیراعظم نے مختصر جواب دیا کہ شہزاد اکبر ڈلیور نہیں کرسکے، شہزاد اکبر کسی اور کاکام کرتے تھے،ان کا کام کچھ اور تھا، شہزاد اکبر سے متعلق زیادہ بات کرنے سے گریزکیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے کچھ روز قبل شہزاد اکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگیں، شہزاد اکبر نے وزیراعظم کو جو تفصیلات دیں وہ نامکمل تھیں، وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ اور دستاویزات میں فرق تھا، وزیراعظم کو مقدمات سے متعلق بتائی گئی ٹائم لائنز میں بھی فرق تھا۔

وزیراعظم آفس نے آج شہزاد اکبر سے استعفا دینے کا کہا تھا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی ادارے معیشت کے بارے میں مثبت اشارے دے رہے ہیں، کرپشن کیخلاف بیانیہ کیساتھ حکومت کے اچھے کام اجاگر کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ کرپشن کے خلاف بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر کھیلیں، ن لیگ سیاسی جماعت نہیں، مافیا کی طرح آپریٹ کر رہی ہے، انہوں نے ہر شعبے میں رانا شمیم جیسے لوگ استعمال کیے، اپوزیشن ڈیل کی افواہیں پھیلا کر سیاسی ماحول بنا رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجرموں سے ڈیل قوم سے غداری کے مترادف ہے، کرپشن کیخلاف بیانیہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اپنے مشیروں اور ترجمانوں کے غلط مشورے پر محتاط رہیں ، جب کوئی مشیر ایڈوائس دیتے ہیں تو اس میں کوئی نہ کوئی اینگل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا مجھے ہٹایا گیا توپہلے سے زیادہ خطرناک بن جاؤں گا، عمران خان کا یہ بیان کہ مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا کسی دشمن نما دوست نے دیا ہوگا ، وزیراعظم عمران خان یہ دیکھیں کہ ان کے مشیر کس کی گیم کھیل رہے ہیں ، وہ اپنی سوچ کے مطابق چیزوں کو اچھالتے ہیں ، نقصان عمران خان کو ہوتا ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر معطل ہونے سے شہریوں…

6 mins ago

اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والی شاہراہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی، پولیس اور رینجرز تعینات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے سبب اسلام آباد…

13 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج: پارٹی قیادت روپوش، سینکڑوں کارکنان گرفتار، شہر میں کنٹینرز لگ گئے، انٹرنیٹ معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج لاہور میں…

22 mins ago

پی ٹی آئی کا اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے ہر ضلعے میں احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے…

36 mins ago

51 سال قبل ہونے والی امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کا کارڈ وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ و سیاستدان…

59 mins ago

ڈی چوک احتجاج، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ، جھڑپیں، 40 سے زائد کارکنان گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں…

1 hour ago