غیرقانونی الاٹمنٹ کیس:اہم ترین شخصیت کوگرفتارکرلیاگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آصف زرداری کی مبینہ فرنٹ کمپنی پارک لین کو غیرقانونی الاٹمںنٹ کے کیس میں نیب راولپنڈی نے سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو گرفتار کرلیا . فرخنداقبال پر پارک لین کو 118کنال اراضی کی الاٹنمنٹ کا الزام ہے .

نیب کے مطابق فرخند اقبال نے 2012 میں غیر قانونی الاٹمنٹ کی اور جانتے ہوئے کہ سرکاری زمین ہے بدنیتی سے غیرقانونی الاٹمنٹ کی گئی . فرخند اقبال نے الاٹمنٹ منظوری دیکر فائل سے منظوری کا صفحہ غائب کیا . پارک لین الاٹمنٹس کیس میں سی ڈی اے کے دیگر افسران کے گرد بھی گھیرا تنگ ہوچکا ہے . سابق ممبر سی ڈی اے میاں وحیدالدین اور نائب تحصیلدار محمد اقبال پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں . . .

متعلقہ خبریں